Buy website traffic cheap

ایونجرزاینڈ گیم

ایونجرزاینڈ گیم نے کمائی میں ” ٹائی ٹینک ” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(ویب ڈیسک): فلم ایوینجرزاینڈ گیم نے مجموعی طور پر2 بلین ڈالرز سے زائد کما کربلاک بسٹر فلم “ٹائیٹینک” کی مجموعی کمائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ ہالی ووڈ ایکشن فلم ایوینجرز اینڈ گیم کی ریلیز کے دوسرے ہفتے بھی باکس آفس پرحکمرانی برقرار ہے۔ باکس آفس پر تھور، کیپٹن امریکا، بلیک ویڈو، ہلک اور آئرن مین کا جادو سر چڑھ کربولنے لگا۔ 356 ملین ڈالرزکی لاگت سے بننے والی فلم نے مجموعی طور پر2 بلین ڈالرزسے زائد کما کرسنیما کی تاریخ کی دوسری بڑی کمائی کرنے والی معروف ہدایتکار جیمزکیمرون کی فلم “ٹائیٹینک” کی مجموعی کمائی کے ریکارڈ توڑ ڈالے۔ اوراب سوپرہیروز2009 میں سنیما کی تاریخ کی سب سے زیادہ کمائی کرنے والی جمیز کیمرون کی ہی فلم “ایواتار” کی 2.7 بلین ڈالرزکی کمائی کے ریکارڈ توڑنے کے قریب ہے۔ یاد رہے کہ مارول کامیک بک کے کرداروں پر مبنی ہالی ووڈ کی فلم ایوینجرز فلم سیریز کی آخری کڑی ہے جس کی باکس آفس پر حکمرانی جاری ہے۔