پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی و اخلاقی حمایت جاری رکھے گا

لاہور(ویب ڈیسک) ترجمان دفتر خارجہ عائشہ فاروق نے کہنا ہے کہ ااکستان کشمیری عوام کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا-

دفتر خارجہ اسلام آباد میں ہفتہ وار پریس بریفنگ کے دوران عائشہ فاروق نے کہا کہ بھارتی اقدامات خطے میں امن و سلامتی کے مسائل پیدا کر رہے ہیں، بھارت اندرون ملک صورتحال سے توجہ ہٹانے کے لئے سرحدوں پر حالات خراب کررہا ہے، بھارت 2003 کے جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی کر رہا ہے، بھارت نے رواں سال 272 مرتبہ کنٹرول لائن کی خلاف ورزی کی، بھارت کے ناظم الامور کو 8 اور 10 فروری کو طلب کر کے احتجاج کیا۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت نے 6 ماہ سے کشمیر کو یرغمال بنایا ہوا ہے، کشمیر کے دنیا سے رابطے بدستور منقطع ہیں، پاکستان کشمیری عوام کی سفارتی سیاسی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا، امریکی صدر نے ایک سے زائد مرتبہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش کی، ہم اس پر عمل درآمد چاہتے ہیں۔