عائزہ خان کی مومل شیخ کو سالگرہ کی مبارکباد

کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) معروف اداکارہ عائزہ خان نے ساتھی اداکارہ اور پروڈیوسر مومل شیخ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد پیش کی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر مومل شیخ نے ایک پیغام جاری کیا جس میں انہوں نے اپنے اہل خانہ کے ہمراہ اپنی سالگرہ منانے کی تصاویر شائع کیں۔انہوں نے اپنی تصاویر کے ساتھ کیپشن میں لکھا کہ ’یہ میں اور میرا چھوٹا سا خاندان ہے۔
‘ اس پر عائزہ خان نے مومل شیخ کے لیے لکھا کہ اﷲ آپ پر اور آپ کے اہل خانہ پر ہمیشہ رحمتیں و برکتیں نازل فرمائے۔مومل خان نے بھی عائزہ خان کی جانب سے نیک تمنا ں پر اظہار تشکر کیا۔