Buy website traffic cheap

ایان علی

ایان علی کا 5 سال بعد پہلا میوزک البم ریلیز

دبئی(مانیٹرنگ ڈیسک) منی لانڈرنگ کیس کی ملزم اور پاکستان کی سابق ٹاپ ماڈل ایان علی نے 5 سال بعد اپنا پہلا البم ”نتھنگ لائک ایوری تھنگ“ ریلیز کردیا۔ایان علی نے سوشل نیٹ ورکنگ سائٹ ٹوئٹر پر اپنا البم ریلیز ہونے کی خبر دیتے ہوئے کہا دوستوں میں نے 5 سال قبل جس البم پر کام شروع کیا تھا بالآخر اسے ریلیز کردیا ہے۔

ایان علی نے ٹوئٹر پر اپنے البم کا لنک بھی شیئر کیا جس میں تمام گانے موجود ہیں اس کے علاوہ انہوں نے کہا کہ ان کے البم کی آفیشل اینی میٹڈ ویڈیو اور آفیشل میوزک بہت جلد ریلیز کیا جائے گا۔گزشتہ ماہ ایان علی نے سوشل میڈیا پر اپنے البم کی ریلیز کے حوالے سے کہا تھا کہ وہ 5 سال بعد شوبز میں واپسی کررہی ہیں اور جلد ہی اپنا البم ریلیز کریں گی۔

واضح رہے کہ ایان علی کو 14 مارچ 2015 کو اسلام آباد بے نظیر انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے 5 لاکھ سے زائد ڈالرز دبئی اسمگل کرتے ہوئے گرفتار کیاگیا تھا۔ بعد ازاں عدالت نے انہیں ضمانت پر رہاکیا جس کے بعد وہ بیرون ملک چلی گئیں لیکن درجنوں بار طلبی کے باوجود ایان علی کرنسی اسمگلنگ کیس میں عدالت میں پیش نہیں ہوئیں۔ جس کے باعث ایان علی کو اشتہاری قرار دیا جا چکا ہے اور ان کا اپارٹمنٹ بھی ضبط کیا جا چکا ہے۔