Buy website traffic cheap

اعظم سواتی

اعظم سواتی کی ستارے گردش میں ، بڑی مشکل میں‌ پڑ گئے

آئی جی اسلام آباد جان محمد کو عہدے سے ہٹوانے والے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو زمین پر قبضے کا نوٹس مل گیا۔ غریب جھونپڑی والے کے خلاف کارروائی نہ کرنے پر آئی جی اسلام آباد جان محمد کو ہٹوانے والے وفاقی وزیر اعظم سواتی کو سی ڈی اے کی جانب سے زمین پر قبضے کا نوٹس مل گیا ہے۔ نوٹس میں لکھا گیا ہے کہ اعظم سواتی نے سی ڈی اے کی زمین پر تجاوزات قائم کیں اور غیر قانونی بیسمنٹ بنائی۔ سی ڈی اے کی جانب سے اعظم سواتی کو 5 روز میں تجاوزات ہٹانے کا حکم دیا گیا ہے بصورت دیگر تجاوزات گرا دی جائیں گی۔ وفاقی وزیر کے بیٹے کی درخواست پر 2 خواتین سمیت ایک خاندان کے 5 افراد گرفتار دوسری جانب وفاقی وزیر کے کہنے پر آئی جی کو ہٹانے کے معاملے پر سپریم کورٹ کی جانب سے تشکیل دی گئی جے آئی ٹی کی تحقیقات جاری ہیں۔