Buy website traffic cheap

اعظم سواتی

آئی جی تبادلہ کیس: اعظم سواتی کیخلاف بننے والی جے آئی ٹی نے رپورٹ سپریم کورٹ میں جمع کروادی

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پر وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کیخلاف بننے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے اپنی تفتیش مکمل کرکے رپورٹ عدالت میں جمع کروای ہے. رپورٹ کے مطابق اعطم سواتی کے فارم ہاؤس پرجھگڑے کا ذمہ داروفاقی وزیراوران کے ملازمین کو بتایاگیاہے. اس کے حوالے آئی جی اسلام آبادکی تبادلے کے متعلق بھی تحقیقات کی گئی ہیں. ڈائریکٹرجنرل نیب عرفان منگی جے آئی ٹی کے سربراہ تھے. ان کا میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہم نے رپورٹ تیارکرکے جمع کروادی ہے جوکہ پانچ والیومزپرمشتمل ہے.