بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی اپنے عہدے سے مستعفٰی
اعظم سواتی

وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی اپنے عہدے سے مستعفٰی

لاہور(ویب ڈیسک): وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی اپنے عہدے سے مستعفٰی ہوگئے ہیں. تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی نے اپنا استعفٰی وزیراعظم عمران خان کو پیش کردیا ہے. وزیراعظم ہاؤس کے ترجمان نے میڈیا کو بتایاہے کہ اعظم سواتی نے اپنااستعفٰی وزیراعظم عمران خان پیش کیا ہے. یادرہے کہ اس سے قبل وزیراعطم عمران خان نے اعظم سواتی کو تحقیقات مکمل ہونے تک مستعفٰی ہونے مشورہ دیا تھا. وزیر اعظم عمران خان سے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کی وزیر اعظم آفس میں ملاقات کی. محمد اعظم سواتی نے اپنے خلاف کیس کا حتمی فیصلہ آنے تک وزارت کی ذمہ داریاں جاری رکھنے سے معذرت کرتے ہوئے اپنا استعفی وزیر اعظم کو پیش کر دیا. یادرہے کہ گزشتہ روزسپریم کورٹ آف پاکستان میں وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کیخلاف کیس کی سماعت ہوئی. چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں بنچ نے اعظم سواتی کا معافی نامہ مستردکردیا اورآرٹیکل 62 ون ایف کے تحت کاروائی کا حکم دیدیا ہے. اعظم سواتی کے خلاف 62 ون ایف کے تحت ٹرائل اسلام آباد ہائیکورٹ میں ہوگا. چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی میں بنچ نے آئی جی اسلام آباد تبادلہ ازخودنوٹس کی سماعت کی،وفاقی وزیر اعظم سواتی نے جمع سپریم کورٹ میں جمع کرادیا تھا،چیف جسٹس نے کہا کہ ہم نے رپورٹ پڑھ لی ہے،اعظم سواتی کیخلاف آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت ٹرائل ہوگا،صرف یہ بتا دیں کہ آپ ٹرائل کس سے کرانا چاہتے ہیں؟۔ چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ آپ حاکم ہیں،محکوم کےساتھ ایسا سلوک کرتے ہیں؟بھینس دراصل آپ کے فارم ہاؤس میں داخل ہی نہیں ہوئی، بچوں اور خواتین کو اٹھا کر جیل میں ڈال دیا گیا، چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ آئی جی صاحب آپ نے اب تک اس معاملے پرکیا کیا؟چیف جسٹس نے آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ آپ کی ایک ماہ کی کارکردگی ہے؟آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ سریہ معاملہ عدالت میں زیرالتواتھا، چیف جسٹس نے کہا کہ کوئی زیرالتوا نہیں تھا،آپ کودیکھنا تھا اس معاملے میں کیاکرناہے،نئے آئی جی نے آتے ہی سرنگوں کردیا ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*