Buy website traffic cheap

نندی پورکیس

بابراعوان نے اپنی ہی حکومت کا بنایاہواقانون عدالت میں چیلنج کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): ٹیکس ریٹرنزفائل نہ کرنیوالے افرادپر گاڑیاں خریدنے پرپابندی کا فیصلہ اسلام آباد ہائیکورٹ میں چیلنچ کردیاگیا ہے. فیصلہ چیلنج کرنیوالے کوئی اورنہیں پی ٹی آئی کے سینیئررہنماء بابراعوان ہیں. عدالت نے معاونت کے لیے اٹارنی جنرل،ایف بی آر، ڈی جی موٹررجسٹریشن اورفنانس سیکرٹری کو نوٹسزجاری کردیے ہیں. مقامی موٹرڈیلرکی جانب سے فیصلہ چیلنج کیا گیا ہے جس کی نمائندگی بابراعوان کررہے ہیں. جسٹس عامرفاروق نے بابراعوان سے استفسارکیا کہ آپ اپنی ہی کی ہوئی ترمیم کوچیلنج کرنے آگئے ہیں توانہوں نے بتایاکہ جی ہاں کیونکہ یہ ترمیم غیرقانونی ہے.