بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> 117 دن کومے میں رہنے والی خاتون کے ہاں تندرست بچی کی پیدائش
baby

117 دن کومے میں رہنے والی خاتون کے ہاں تندرست بچی کی پیدائش

پیرس (انٹرنیشنل ڈیسک) فرانس میں 117 دن سے دماغی طورپر مردہ قرار دی گئی ایک خاتون کے ہاں ایک بچی کی پیدائش ہوئی ہے۔ ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ نومولودہ بالکل صحیح وسلامت اور تندرست ہے۔برنوچیکیہ ہسپتال کے ڈاکٹروں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ بچی کو آپریشن کے ذریعے حملے کے34 ویں ہفتے ماں کے پیٹ سے نکالا جب کہ اس کی ماں کو 117 دن قبل دماغی طور پرمردہ قراردیا جا چکا تھا۔ہسپتال میں انستھیزیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے انچارج رومان گال نے بتایا کہ بچی کا وزن 13.2کلو گرام ہے۔ دماغی طورپرفوت ہونے والی خواتین کے ہاں عموما اتنے وزن کے بچے پیدا نہیں ہوتے۔ اس بچی کا وزن غیرمعمولی ہے۔فرانسیسی خاتون کو خون بہہ جانے سے دماغی طورپر فوت قرار دیا گیا تھا۔ اس وقت اس کے حمل کا 16 واں ہفتہ جاری تھا۔ ڈاکٹروں نے اس کے دل کی دھڑکن گردوں ، پھیپھڑوں اور دیگر اعضاء کو زندہ رکھنے کی کوشش کی اور وہ مسلسل ماں کے بطن میں موجود بچی کی بھی دیکھ بحال کرتے رہے۔ بچی کی پیدائش کے بعد خاتون کو لگایا گیا مصنوعی آکسیجن ہٹا دیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اس سے قبل پرتگال میں 2016ء میں ایسا ہی ایک واقعہ پیش آیا تھا جب دماغی طورپر مردہ ہونے والی ایک خاتون کے ہاں بچی نے جنم لیا تھا۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*