Buy website traffic cheap


بغداد ایئرپورٹ پر 3 دن سے پاکستانی زائرین محصور، ایجنٹ پاسپورٹ لیکرفرار

لاہور(ویب ڈیسک): بغداد ایئرپورٹ پر 3 دن سے پاکستانی زائرین محصورہوگئے ہیں اوربزرگ وخواتین ٹھنڈے فرش پرسونے پرمجبورہیں. زائرین سے اعلیٰ حکام سے اپیل کی ہے کہ ہمیں یہاں سے جلد ازجلد نکالا جائے. جس کے بعد عراق میں پاکستانی سفارتخانے کے اہلکاروں نے پاکستانی زائرین سے ملاقات کی اورزائرین کو کھانا فراہم کیا. یادرہے کہ زائرین کو عراق لیکرجانیوالے ایجنٹ ان کے پاسپورٹ لے کررفوچکرہوچکاہے جس کی وجہ پاکستانی زائرین کی ایک بڑی تعداد بغدادایئرپورٹ پر محصورہوگئی ہے.