Buy website traffic cheap

مسلم لیگ ق

مسلم لیگ ق پھر پاکستان تحریک انصاف سے روٹھ گئی

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ ق کے وفاقی وزیر برائے ہاؤسنگ چودھری طارق بشیر چیمہ نے کہا ہے کہ جنوبی پنجاب صوبہ اور لوکل باڈی ایکٹ کے ایشوز پر ہم سے آج تک مشاورت نہیں کی گئی ہم تحریک انصاف کے اتحادی، بہاولپور صوبہ کے حمایتی ہیں، بہاولپور صوبہ پر حمایت لیں گے اور اگر اس ایشو پر حکومت چھوڑنی پڑی تو چھوڑ دیں گے۔ اپنی رہائش گاہ پر پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شاہ محمود قریشی کی یہ منطق سمجھ سے باہر ہے کہ تین اضلاع کا بہاولپور صوبہ نہیں بن سکتا، جنوبی پنجاب کے سیاست دان آنکھوں میں دھول نہ جھونکیں، بہاولپور صوبہ تھا، تاریخ کو مسخ نہیں کرنے دیں گے، عمران خان نے بہاول پور کے جلسہ میں صوبہ بحالی کا وعدہ کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ اگر جنوبی پنجاب کے سیاست دانوں کا کوئی وصف ہوتا تو یہ خطہ محروم نہ ہوتا۔ ہم نے جو بھی بات کرنی ہے عمران خان سے کرینگے ہماری توقعات بھی انہی سے ہیں۔ خطہ بہاولپورکے لوگ کسی جنوبی پنجاب صوبہ کا حصہ نہیں بننا چاہتے، خدارا ہمیں زبردستی جنوبی پنجاب میں شامل کرنے سے گریز کیا جائے۔