Buy website traffic cheap

بلیغ الرحمٰن

سابق وفاقی وزیر بلیغ الرحمٰن کی گاڑی خوفناک حادثے کا شکار

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وفاقی وزیر اور ن لیگی رہنما بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹا کارحادثے میں جاں بحق ہو گئے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق بلیغ الرحمان کی فیملی اسلام آباد سے بہاولپور جارہی تھی کہ گوجرہ انٹر چینج کے قریب گاڑی تیز رفتاری کے باعث الٹ گئی اور انتہائی خوفناک حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں دو بچے اور ڈرائیور شدید زخمی ہو گئے جنہیں فوری ہسپتال منتقل کیا گیا اور ان کا علاج جاری ہے جبکہ ان کی اہلیہ اور ایک بیٹا جاں بحق ہو گیاہے ۔سابق وزیراعظم نوازشریف ، اپوزیشن لیڈر شہبازشریف ، مریم نواز کی جانب سے بلیغ الرحمان سے اظہار تعزیت کیا گیاہے اور حادثے پر شدید افسوس کا اظہار کیا گیا جبکہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے بھی حادثے پر سابق وفاقی وزیر کے ساتھ اظہار تعزیت کیا ۔