Buy website traffic cheap

بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ

بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے رضامند ہوگئی

لاہور(ویب ڈیسک): بنگلہ دیشی کرکٹ پاکستان آنے کیلئے رضامند ہوگئی ہے . میڈیا رپورٹس کے مطابق بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ نے پاکستان میں ٹیسٹ سیریز کھیلنے پر اتفاق کرلیا ہے.

تفصیلات کے مطابق بنگلہ دیش پاکستان میں تین ٹی ٹوئنٹی ، ایک ون ڈے اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے گا. یادرہے کہ اس سے قبل بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ پاکستان ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنے کے لیے تو آمادہ تھا لیکن ٹیسٹ سیریز کھیلنے سے کترارہاتھا لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے صاف انکارکے بعد بنگلہ دیش پاکستان میں مکمل سیریز کھیلنے کے لیےتیارہوگیا ہے.