Buy website traffic cheap


بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے 1 سال کیلئے مؤخر کر دیے

لاہور(کامرس ڈیسک)پاکستان میں کورونا وائرس کے پیش نظر بینکوں نے 236 ارب روپے کے قرضے ایک سال کے لیے موخر کر دیے۔

سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ 24 اپریل تک 3 لاکھ 3 ہزار افراد نے قرض مؤخر کرنے کی سہولت حاصل کی اور اس وقت مزید 5126 درخواستوں پرغور کیا جا رہا ہے۔

مرکزی بینک کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ سٹیٹ بینک نے کورونا وائرس کے سبب بیل آؤٹ سکیم متعارف کرائی جس کے تحت قرض دار 30 جون 2020 تک قرض مؤخر کرنے کی درخواست جمع کرا سکتے ہیں۔