بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> انڈیا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ؛ ہلاکتیں 142 تک جاپہنچی

انڈیا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی ؛ ہلاکتیں 142 تک جاپہنچی

لاہور: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام اور بہارمیں بارشوں نے تباہی مچا دی۔ بارشوں، لینڈ سلائیڈنگ اور سانپ کاٹنے سے ہلاکتوں کی تعداد 142 تک جاپہنچی۔

تفصیلات کے مطابق شدید طوفانی بارشوں سے ہزاروں بے گھر، لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ ریاست بہارمیں 92 جبکہ آسام میں 50 افرادہلاک ہوچکے ہیں۔ آسام میں 1650 گھر مکمل جبکہ 3730 کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔ حکام کے مطابق ریاست بہار میں 1 لاکھ 14 ہزار 721 افراد شیلٹرز میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔ کئی علاقوں میں پانی کی سطح کم ہونے کے باوجود ریسکیو آپریشن میں دشواری کا سامنا ہے۔ دوسری طرف غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ آئندہ ہفتے سے شروع ہونے والی بارش میں شمالی مشرقی ریاست کیرالہ شدید متاثر ہو سکتی ہے۔ آئندہ بارشوں کے دوران اندازے کے مطابق 10 لاکھ افراد کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ حکام کی طرف سے آگاہ کیا گیا ہے کہ آئندہ ہفتے شدید سیلاب آ سکتا ہے، شہریوں کو گھر سے باہر ضرورت کے وقت ہی نکلنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اتوار کو طوفانی بارش ہو سکتی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*