بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> بگ بیش لیگ کے میچ کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر کیساتھ خوفناک حادثہ پیش آگیا
بگ بیش لیگ

بگ بیش لیگ کے میچ کے دوران آسٹریلوی آل راؤنڈر کیساتھ خوفناک حادثہ پیش آگیا

لاہور(ویب ڈیسک): بگ بیش لیگ میں میچ کے دوران برسبین ہیٹ کے آل راؤنڈر بین کٹنگ کیچ تھامنے کی کوشش میں ناک تڑوا بیٹھے۔میلبورن رینیگیڈز کے مارکس ہیرس کے اونچے شاٹ کو مڈ وکٹ پر تھامنے کی کوشش میں گیند انگلیوں سے پھسل کر ناک پر پوری قوت سے لگی۔ اگرچہ انھوں نے گیند کو دوبارہ تھام کر دور اچھالا مگر ان کے چہرے سے خون بہہ نکلا، چوٹ کے گہرے اثرات کے خدشے کی وجہ سے وہ فیلڈ سے باہر چلے گئے، البتہ بعد میں چیک اپ کے بعد واپس لوٹ آئے۔

شاہدآفریدی فاسٹ باؤلروہاب ریاض کے حمایتی بن کرآگئے
لاہور(ویب ڈیسک): قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل رانڈر شاہدآفریدی نے فاسٹ بالر وہاب ریاض کے حق میں آواز اٹھا دی ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ کی جانب سے جنوبی افریقا کے خلاف 5 ایک روزہ میچز پر مشتمل سیریز کے لیے قومی سکواڈ کا اعلان کردیا ، سکواڈ کا اعلان ہونے کے بعد سوشل میڈیا ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کے لیے نیک خواہشات قومی ٹیم کے ساتھ ہیں ،اگر ہم جنوبی افریقہ کے خلاف 145کلومیٹر کی رفتار سے گیند کرنے والے فاسٹ بالر کی تلاش میں ہیں تو وہاب ریاض کو موقع ملنا چاہیئے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*