Buy website traffic cheap


ملک کی مشہور کمپنی شاہد آفریدی کیخلاف عدالت پہنچ گئی

لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان کی مشروبات بنانے والی کمپنی ” ماسٹر بیوریجز اور فوڈز لیمیٹڈ “ نے مبینہ طور پر معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر شاہد آفریدی کیخلاف قانونی چارہ جوئی شروع کر دی ہے ۔

تفصیلات کے مطابق : شاہد آفریدی نے ماسٹر بیوریجز کے ساتھ بطور برانڈ ایمسیڈر کنٹریکٹ سائن کیا تھا لیکن انہوں نے اس کے علاوہ ایک اور مشروب ساز کمپنی کے ساتھ بھی برانڈ ایمبیسڈر بننے کا معاہدہ کر لیا ۔ماسٹر بیوریجز نے دعویٰ کیاہے کہ معاہدے کے مطابق شاہد آفریدی کسی اور کمپنی کے ساتھ کنٹریکٹ سائن نہیں کر سکتے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے 6 کروڑ روپے کے نقصانات کا ازالہ کرنے اور گاڑی کی واپسی کیلئے شاہد آفریدی کیخلاف سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا گیاہے ۔

عدالت نے متعلقہ معاملے سے متعلق شاہد آفرید ی کو 28 مئی کو پیش ہونے کیلئے نوٹس جاری کر دیاہے کہ وہ آئیں اور سوالات کے جوابات دیں جبکہ سابق قومی کھلاڑی اپنی جگہ اپنے نمائندے کو بھی عدالت بھیج سکتے ہیں جو کہ ان سے متعلق سوالات کا جوابات دے گا ۔