بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

بلاول بھٹو زرداری نے وفاقی حکومت سے بڑا مطالبہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک) بلاول بھٹو زرداری کا کہناتھا کہ پیپلز پارٹی کے جن کارکنوں کو آج گرفتار کیا گیا ہے انہیں فوری رہا کیا جائے ۔

تفصیلات کے مطابق : بلاول بھٹو زرداری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ،پولیس کے تشدد کے باوجود کارکن پرامن رہے ، پیپلزپارٹی کے بلاوجہ گرفتارکارکنوں کو فوری رہا کیا جائے ،میں نے احتجاج کی کوئی کال نہیں دی تھی،جب ظلم ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی کے کارکن آواز اٹھاتے ہیں،آج کارکن پرامن اندازمیں یکجہتی دکھانے کیلئے آئے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے اسلام آبادکو 200 دن کیلئے یرغمال بنارکھاتھا،آج وہ پارٹی چندگھنٹے بھی پیپلزپارٹی کے کارکنوں کوبرداشت نہیں کرسکی،امن کارکنوں کیخلاف حکومت کے اقدامات غیرضروری تھے،نئے پاکستان میں اس وقت جوہورہا ہے اس کی مذمت کرتا ہوں ،کارکنوں نے پولیس تشددکے باوجودبڑی تعدادمیں جمع ہو کرنئی تاریخ رقم کی،حکومت نے جنونی اورانتہاپسندقوتوں کے سامنے ہتھیارڈال رکھے ہیں،حکومت آئینی اورجمہوری حق استعمال کرنے والوں پر تشدد کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو کا کہناتھا کہ میں پہلے اپنی والدہ کے ساتھ عدالتوں میں ہوتا تھا آج پہلی بار خود پیش ہوا،مجھ پر کیس اس وقت کاہے جب میری عمر ایک سال سے بھی کم تھی،سابق چیف جسٹس نے کہاتھاکہ میں بے قصورہوں لیکن فیصلے میں یہ نہیں تھا،بینک اکاونٹس کاتعلق کراچی سے ہے لیکن دانستہ طورپرکیس کوراولپنڈی منتقل کیاگیا،اس کیس کی ہمیں سمجھ نہیں آتی لیکن ہم ان کا سامنا کریں گے۔ میں کالعدم تنظیموں کے خلاف آواز اٹھا رہا ہوں،میں مطالبہ کررہاہوں کہ حکومت کالعد م تنظیموں کےخلاف کارروائی کریں،میں ان وزرا کی بات کر رہا ہوں جن کا ان تنظیموں کے ساتھ تعلق ہے،موجودہ حکومت تنقید کوبرداشت نہیں کرتی ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*