Buy website traffic cheap

Bilawal Bhutto, Sheikh Rasheed, Gutter, Railway, PPP, Media Talk, Lahore

” گٹرکی باتیں گٹرمیں چھوڑ دیں ” بلاول کا شیخ رشید سے متعلق تبصرہ

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی نے وفاقی وزیربرائے ریلوے شیخ رشید سے متعلق سوال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ گٹرکی باتیں گٹرمیں چھوڑ دیں. شیخ رشید ہر سلیکٹڈ حکومت میں آتے ہیں، وہ ہمیشہ سلیکٹڈ وزیر رہیں گے، حیرانی کی بات ہے شیخ رشید ابھی تک وفاقی وزیر ہیں، گزشتہ دور میں حادثے پر عمران خان وزیر ریلوے کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے تھے، یہ سلیکٹڈ کی آخری باری ہے، ان سلیکٹڈ کے ساتھ جو ہوگا آپ سب کو بہت مزہ آئے گا۔

بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ اس وقت سیاسی انتقام عروج پر ہے، آج ہر طرف سے جمہوریت پر حملے ہو رہے ہیں، جمہوری جدوجہد ہم سب کے مفاد میں ہے، کوئی نہیں مانتا نواز شریف کرپشن کی وجہ سے جیل یا لندن میں ہیں۔ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا حکومتی بیانیہ پہلے دن سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار تھا، سیاسی انتقام کی وجہ سے ہمارے رہنما جیل میں ہیں، سیاسی مخالف کے مرحوم بھائی کو بھی نہیں چھوڑا، خور شید شاہ کے مرحوم بھائی کو نیب نے نوٹس جاری کیا، آئی ایم ایف ڈیل کے مطابق معاشی فیصلے کیے جاتے ہیں، ایسا نہیں کہ ٹیکس نہ دینے والے چور اور ڈاکو ہیں، ہمارے ٹیکس نظام میں خامیاں ہیں۔ بلاول بھٹو کا کہنا تھا موجودہ حکومت کے آتے ہی معاشی بحران پیدا ہوگیا، جمہوریت پسند قوتیں کسی نہ کسی وجہ سے متحد نہیں، نیب اور معیشت ساتھ ساتھ نہیں چل سکتے، تاجروں کے بعد عمران صاحب نے بھی کہہ دیا نیب اور معیشت ساتھ نہیں چل سکتے، اعجاز جاکھرانی الیکشن میں جیتے مگر سلیکشن میں محمد میاں سومرو سے ہارے، بینظیر بھٹو شہید اور آصف زرداری تمام کیسز میں باعزت بری ہوئے، سابق صدر آصف زرداری کی پٹیشن میں انصاف کے منتظر ہیں۔
چیئرمین پیپلزپارٹی نے مزید کہا پی ٹی آئی، آئی ایم ایف بجٹ سے چھوٹے طبقے کا معاشی قتل ہوگا، اس ملک کے عوام نے ان کو پہچان لیا ہے، اضافہ دور کی بات تنخواہ اور پنشن نہیں مل رہی، حکومت نے کروڑوں لوگوں کو بے روزگار کر دیا، سفید پوش طبقہ، کسان، مزدور معیشت چلاتے تھے، ہم نے تنخواہوں میں اضافہ کیا، روزگار دیا۔