Buy website traffic cheap

بلاول بھٹو

چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو کا نوازشریف سے ملاقات کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔پیپلزپارٹی نے ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست دیدی۔میڈیا رپورٹس کے مطابق چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سابق وزیراعظم نوازشریف سے کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات کا فیصلہ کیا ہے ۔پیپلزپارٹی نے ملاقات کیلئے محکمہ داخلہ کودرخواست دیدی ہے جس میں پیپلزپارٹی نے ملاقات کی اجازت مانگی ہے۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری آج سابق وزیراعظم نوازشریف سے ملاقات کرنا چاہتے ہیں اور ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے ہیں۔ بلاول بھٹوکی ملاقات محکمہ داخلہ کی اجازت سے مشروط ہے اگر محکمہ داخلہ پنجاب نے چیئرمین پیپلزپارٹی کو ملاقات کی اجازت دیدی توبلاول بھٹوکوٹ لکھپت جیل میں نوازشریف سے ملاقات کریں گے،چیئرمین پیپلزپارٹی کیساتھ قمر زمان کائرہ ،جمیل سومرواورمصطفی نوازبھی ہوں گے۔