بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو دھمکی لگا دی

بلاول بھٹو زرداری نے حکومت کو دھمکی لگا دی

لاہور(ویب ڈیسک) چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ حکومت گرانا چاہیں تو آج گراسکتے ہیں لیکن چاہتے ہیں کہ حکومت اپنی مدت پوری کرے ، آپ نے ہمیشہ حکومت میں نہیں رہنا ، اب دمادم مست قلندر ہوگا، قیادت جیل میں ہوگی اور کارکن باہر نکلیں گے تو خون ہوگا، یہ سب وزیر داخلہ کرارہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق : فریال تالپور کی گرفتاری کے بعد ہنگامی پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چیئر مین نیب نے انٹرویو میں کہا اگر نیب حکومتی ارکان کیخلاف انکوائری کرے گا تو حکومت گرجائے گی ، ہر ادارے کو بلیک میلنگ اور دباؤکے ذریعے چلانے کی کوشش کی جارہی ہے۔یہ بزدلوں کی حکومت ہے جو جانتی ہے کہ وہ کسی وقت بھی گھر جاسکتی ہے اس لیے انہوں نے اپوزیشن کو نشانہ بنایا، پیپلز پارٹی نے ہر دور میں مقابلہ کیا ہے، یہ کٹھ پتلی تو کوئی چیز ہی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ خان صاحب انصاف کی بات کرتے ہیں لیکن سپیکر اسمبلی زرداری صاحب کے پروڈکشن آرڈر جاری نہیں کرتے، زرداری اور فریال تالپور کو بجٹ کے روزگرفتارکرایا جاتا ہے تاکہ عوام کی توجہ ان کے معاشی قتل سے ہٹ جائے،اس پکڑ دھکڑ کے پیچھے یہ اپنی معاشی ناکامی چھپانا چاہتے ہیں۔یہ پی ٹی آئی ایم ایف کا بجٹ ہے،اگر یہ دھاندلی کے ذریعے بجٹ پاس کراتے ہیں تو اس کی کوئی حیثیت نہیں ہوگی۔ چیئرمین پیپلز پارٹی نے کہا کہ عمران خان کی کٹھ پتلی حکومت ججز کے خلاف استعمال ہورہی ہے اور ججز کو سازش کے تحت ہٹایا جارہا ہے، وکلا نے واضح پیغام دیا ہے کہ جو حملہ مشرف نے کیا تھا وہی اس حکومت نے کیاہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*