Buy website traffic cheap

blast

چین کے شمالی صوبہ ہبائی سے انتہائی بُری خبر آ گئی، پاکستانی بھی اضطراب

چین کے شمالی صوبہ ہبائی سے ایسی انتہائی بُری خبر آ گئی ہے کہ پاکستانی بھی اضطراب اور بے چینی کا شکار ہو گئے ہیں، بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر زیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 22 زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے 15 گھر تباہ ہو گئے اور تقریباً 355 رہائشی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 50 کے قریب گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جس میں 38 ٹرک اور 12 گاڑیاں شامل ہیں، اس خبر نے چین کے دوست ممالک کو اضطراب کا شکار کر دیا ہے، خصوصا پاکستان کی بے چینی ایک فطری عمل ہے، تاریخ‌ گواہ ہے کہ جب جب پاکستان کو مشکلات، آفات،مصائب، تکلیفوں نے گھیرہ چین نے ہمیشہ غیرمشروط طور پر ہماری ہر طرح‌ سے مدد کی ہے، پاکسانی حکومت اس سانحے کے حوالے سے مزید تفصیلات کی منتظر ہے تاکہ اس جانب سے مدد کے حوالے سے پیش رفت کی جاسکے . جو حالات کا بھی اور دوستی کا بھی تقاضا ہے،
یاد رہے یہ شہر چین کا ایک صنعتی شہیر تصور کیا جاتا ہے، جبکہ اس سانحے کی ابتدائی معلومات چائنا کی خبررساں‌ایجنسی چائنا نیوز کی جانب سے اپنے ایک ٹوئیٹر پیغام میں‌شیئر کی گئی ہیں ،

جسکے مطابق کہا گیا ہے کہ چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر زیانگ جیاگو میں کیمیکل پلانٹ میں زوردار دھماکے کے نتیجے میں 22 افراد ہلاک جب کہ 22 زخمی ہو گئے، دھماکے کے بعد پلانٹ میں آگ لگ گئی تاہم امدادی کارروائیاں جاری ہیں۔ خبر ایجنسی کے مطابق دھماکا اتنا زوردار تھا کہ آس پاس کے 15 گھر تباہ ہو گئے اور تقریباً 355 رہائشی عمارتوں کو جزوی نقصان پہنچا۔ اس کے علاوہ 50 کے قریب گاڑیاں بھی تباہ ہوئیں جس میں 38 ٹرک اور 12 گاڑیاں شامل ہیں،