Buy website traffic cheap


لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب زوردار دھماکا

لاہور(ویب ڈیسک) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں کمشنر آفس کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق : پپولیس کے مطابق لورالائی میں دھماکا پولیس ایگل اسکواڈ کے قریب ہوا، دھماکا اس وقت ہوا جب پولیس ایگل اسکواڈ ایک مشتبہ موٹر سائیکل کا پیچھا کررہا تھا۔ کشمنر لورالائی کے مطابق کمشنر آفس کے قریب ایگل فورس پرحملہ ہوا ہے، لورالائی میں ایگل اسکواڈ نے کوئٹہ روڈ پر ناکہ لگایا تھا، مشکوک موٹر سائیکل کا پیچھا کرنے پر ایگل اسکواڈ پر فائرنگ کی گئی۔ کمشنر لورلائی نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک حملہ آور مارا گیا، ایک حملہ آور کی ہلاکت کےبعد دوسرے نے خود کو دھماکا خیز مواد سے اڑا دیا۔ کمشنر لورالائی نے کہا کہ حملے میں ایک پولیس اہلکار شہید اور 2 زخمی ہوئے ہیں، علاقے کو پولیس اور ایف سی نے گھیرے میں لے رکھا ہے۔