Buy website traffic cheap


حکومت کا بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہا ہے کہ صوبے میں تعمیر و ترقی کے ایک نئے دور کا آغاز اورترقیاتی فنڈز کی غیر منصفانہ تقسیم کا باب بند کر دیاہے،وزیر اعظم عمران خان کے وژن کے مطابق پسماندہ علاقوں کی ترقی پر زیادہ توجہ دے رہے ہیں، بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے-

تفصیلات کے مطابق : سرکٹ ہاؤس ملتان میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئےوزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ لیہ اور تونسہ شریف کے درمیان زیر تعمیر برج کو شاہراہ کے ذریعے شور کوٹ موٹر وے انٹرچینج سے منسلک کیا جائے گا ،ڈی جی خان ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے قیام کی منظوری دے دی گئی ہے جبکہ ڈی جی خان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ٹرائبل ایریا ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا نوٹیفکیشن جلد جاری کر دیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ٹرائبل ایریا کی بارڈر ملٹری پولیس کی استعدادکار بڑھانے اور پولیس ملازمین کو ترقیاں دینے کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں،بارڈر ملٹری پولیس میں 533 خالی آسامیوں پر بھرتی کا فیصلہ کیا گیا ہے،بھرتی کا عمل شفاف طریقے سے مکمل کیا جائے، ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے اور منصوبوں کے کاموں میں اعلیٰ معیار برقرار رکھا جائے۔وزیر اعلیٰ پنجاب نے مظفر گڑھ، ڈیرہ غازی خان شاہراہ کو 31 مارچ تک مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دیتے ہوئے کہا کہ اس منصوبے کی تکمیل میں مزید تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی،سڑکوں کی تعمیر کے دوران ٹریفک کے لئے متبادل انتظامات کو یقینی بنایا جائے اور ڈیرہ غازی خان میں سڑکوں کی تعمیر کی وجہ سے شہریوں کی طرف سے ٹریفک مسائل کی شکایات آ رہی ہیں جس کا فوری ازالہ کیا جائے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ ڈی جی خان کے مضافات میں زیر تعمیر سڑکوں کی تعمیر جلد مکمل کی جائے اور تونسہ شریف میں زیر تعمیر سڑکوں کے ساتھ فٹ پاتھ تعمیر کئے جائیں،پانی کی نکاسی کے لئے ڈرین رکھے جائیں اور سڑکوں کی کارپیٹنگ کی جائے اورسخی سرور سے رونگھن روڈ کو 6 ماہ میں مکمل کیا جائے ۔وزیر اعلیٰ نے ہیڈ تونسہ بیراج کے ہیڈ نمبر22 سے براستہ ہیرو اور بستی مکول تونسہ شریف تک سڑک کی تعمیر کے منصوبے کی بھی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ اس سڑک کی تعمیر سے تونسہ شریف جانے کے لیے فاصلہ کم ہوگا جبکہ وقت اور ایندھن کی بھی بچت ہوگی۔وزیراعلیٰ نے مزید ہدایت کی کہ فورٹ منرو سٹیل برج کا کام 31 مارچ تک مکمل کیا جائے اور ڈی جی خان نادرن بائی پاس پر کام کا جلد آغاز کیا جائے جبکہ ڈی جی خان آفیسر کلب میں کمیونٹی سنٹر تعمیر کیا جائے گا۔وزیر اعلیٰ نے ڈیرہ غازی خان ڈویژن کی 75 واٹر سپلائی سکیموں کو بحال کرنے کی منظوری دیتے ہوئے کہا کہ ان سکیموں کو بحال کر کے پبلک ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ڈیرہ غازی خان کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ جلد مکمل کیا جائے جبکہ آئی سی یو وارڈ میں بیڈز کی تعداد بڑھائی جائے اور ہسپتالوں میں نرسز کی بھرتی کیلئے واک ان انٹرویو کا طریقہ اختیار کیا جائے،غازی میڈیکل کالج میں ٹرائبل ایریا کیلئے کوٹہ رکھا جائے۔عثمان بزدار نے کہا کہ گزشتہ حکومت نے موبائل ہیلتھ یونٹ کا ماہانہ کنٹریکٹ 30 لاکھ روپے میں کیا تھا جبکہ موجودہ حکومت نے یہ ٹھیکہ صرف تین لاکھ روپے میں دیا ہے۔