Buy website traffic cheap


ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ نے تمام فلموں کو پیچھے چھوڑ دیا

لاہور(ویب ڈیسک) ہالی وڈ سائنس فکشن فلم ’’کیپٹن مارول‘‘ نے عالمی باکس آفس پر 992 ملین ڈالرز سے زائد کما کر سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔

تفصیلات کے مطابق : فلم کا سحر ریلیز ہونے کے بعد پانچویں ہفتے بھی دنیا پر طاری ہے، فلم نے امریکی باکس آفس پر 353 ملین ڈالرز سے زائد کا بزنس کیا۔ 152 ملین ڈالرز کی لاگت سے تیار کی گئی ایڈونچر فلم کی کہانی 1990 کی دہائی میں ایک خاتون ائیر فورس پائلٹ کے گرد گھومتی ہے جسے وقت کے ساتھ اندازہ ہوتا ہے کہ وہ کوئی معمولی انسان نہیں بلکہ غیر معمولی صلاحیتوں کی حامل ہے۔

اپنی طاقت کا پتہ چلنے پر کیپٹن مارول 2 خلائی مخلوقات کے مابین جنگ سے انسانوں کو بچانے میں اپنا کردار نبھاتی ہے۔