اہم خبریں

خادم رضوی غداری کیس : لاہور ہائیکورٹ نے فیصلہ سنادیا

لاہور (ویب ڈیسک ) :لاہور ہائیکورٹ نے خادم رضوی کیخلاف غداری کی درخواست پر فیصلہ سنا دیا، عدالت نے درخواست ناقابل سماعت قرار دے کر مسترد کردی، سپریم کورٹ نے ازخود نوٹس لے لیا اس صورت میں درخواست قابل سماعت نہیں، سماعت کے دوران ریمارکس۔ ذرائع کے مطابق لاہور ہائیکورٹ نے مولانا فضل الرحمان اور […]

وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیاکا شیڈول جاری کردیا گیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان کے دورہ ملائیشیاکا شیڈول جاری کردیا گیا ہے. وزیر اعظم عمران خان 20 نومبرکوملائیشیا کے دورے پر روانہ ہوں گے. وزیر اعظم عمران خان ملائیشیا میں دو روزتک قیام کریں گے. وزیراعظم کوملائیشیا کے دورے کی دعوت وزیراعظم مہاتیر محمد نے دی ہے. وزیر اعظم عمران خان مہاتیر محمد سمیت […]

ایف بی آرکا اعظم سواتی کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کی قائم کردہ جے آئی ٹی کومعلومات دینے سے انکار

لاہور(ویب ڈیسک): فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے وفاقی وزیربرائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اعظم سواتی کیخلاف سپریم کورٹ آف پاکستان کے حکم پربنائی گئی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم کومعلومات فراہم کرنے سے انکارکردیا ہے. تفصیلات کے مطابق جی آئی ٹیم نے ایف بی آرسے اعظم سواتی کی ٹیکس کے حوالے سے معلومات مانگی توایف بی آرحکام نے […]

بنی گالہ کیس: چیف جسٹس پاکستان نے پی ٹی آئی حکومت کی اہلیت، صلاحیت اورمنصوبہ بندی پرسوالات اٹھادیے

لاہور(ویب ڈیسک): سپریم کورٹ آف پاکستان بنی گالہ میں تجاوزات کے متعلق کیس کی سماعت ہوئی. چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارنے کیس کی سماعت کی. دورانِ سماعت انہوں نےریمارکس دیے کہ حکومت کے پاس نہ اہلیت ہے نہ کوئی صلاحیت اورنہ ہی کوئی منصوبہ بندی نظرآرہی ہے. آپ لوگوں نے سڑکیں‌اورسیوریج کونظام بناناہے. […]

جنرل باجوہ کے بیٹے کی دعوتِ ولیمہ، وزیراعظم سمیت کون کونسی معروف شخصیات شریک ہوئیں، جانیے

لاہور(ویب ڈیسک): چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاوید باجوہ کے صاحبزادے شادی کے بندھن میں بندھ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق جنرل قمرجاوید باجوہ کے بیٹے سعد باجوہ رشتہ ازدواج سے منسلک ہوگئے ہیں. سعد باجوہ کی شادی معروف کاروباری شخصیت صابرحمید کی بیٹی ماہ نورصابرسے ہوئی ہے. شادی کی تقریب لاہورکے گیریژن گولف اینڈ […]

منی لانڈرنگ کیس: سابق صدرآصف علی ذرداری اورفریال تالپورکی ضمانت میں 10 دسمبرتک توسیع

لاہور(ویب ڈیسک): سابق صدراورپاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی ذرداری اپنی ہمشیرہ فریال تالپورکیساتھ منی لانڈرنگ کیس میں پیش ہوئے. بینکنگ کورٹ نے مختصرسی سماعت میں سابق صدراوران کی ہمشیرہ فریال تالپورکی ضمانت میں 10 دسمبرتک توسیع کرکے سماعت ملتوی کردی. دونوں شخصیات کے ہمراہ سابق وزیرقانون اوران کے وکیل فاروق ایچ نائیک تھے. […]

ق لیگ کا چوہدری سرورکے بعد پی ٹی آئی رہنماء جہانگیرترین کے حوالے سے بھی تحفظات کا اظہار

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان مسلم لیگ قائداعظم کے سینیئررہنماء اورسابق سینیٹرکامل علی آغا نے نجی چینل سے گفتگوکرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں سب سے زیادہ گلہ جہانگیرترین سے تھا کیونکہ وہ ہمارے بندے توڑتےتھے. انہوں نے کہا کہ ق لیگ کے پاکستان تحریکِ انصاف سے سیاسی اتحادمیں بھی جہانگیرترین نے ہی اہم کرداراداکیا ہے. ان […]

وزیراعظم عمران خان کا پارلیمنٹ کو بہتراندازمیں چلانے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیکس): وزیراعظم عمران خان نے پارلیمنٹ کوبہتراندازمیں چلانے کے لیے خصوصی کمیٹی قائم کرنےکا فیصلہ کیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سپیکرقومی اسمبلی اسدقیصرکوہدایت کی ہے کہ اپوزیشن اورحکومتی نمائندوں پرمشتمل پارلیمنٹ کی ایک Ethics کمیٹی بنائی جائے قومی اسمبلی اورسینیٹ میں معاملات کو بہتربنانے میں مدد کرے. واضح رہے کہ […]

متنازعہ ویڈیومعاملہ، وزیراعظم نے عثمان بزدار، چوہدری سروراورچوہدری پرویزالہٰی کوطلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روزوائرل ہونیوالی متنازعہ ویڈیو کے معاملے پربازپرس کے لیے وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار، گورنرپنجاب چوہدری سروراورسپیکرپنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہٰی کوطلب کرلیا ہے. وزیراعظم عمران خان تینوں شخصیات سے ون ٹوون ملاقات کرینگے . ذرائع کاکہنا ہے کہ وزیراعظم عمران خان اپنے اتحادی چوہدری پرویزالہٰی کے گورنرپنجاب چوہدری سرورکے […]

نیب نے 71 کرپٹ افراد کی لسٹ جاری کردی

لاہور(ویب ڈیسک ) : نیب نے71 کرپٹ افراد کی لسٹ جاری کر دی ۔ نیب کی جانب سے جاری کردہ لسٹ میں سندھ ،پنجاب اور دیگر صوبوں کے افراد کے نام شامل ہیں۔نیب کی جانب سے جاری کردہ لسٹ مندرجہ ذیل ہے۔