بنیادی صفحہ -> دنیا کی خبریں -> برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مستعفٰی ہونے کا اعلان کردیا
تھریسامے

برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مستعفٰی ہونے کا اعلان کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے مستعفی ہونے کا اعلان کر دیا، وہ 7 جون کو عہدہ چھوڑ دیں گی۔ تھریسامے پر بریگزٹ پلان میں ناکامی کے بعد استعفیٰ کیلئے دباؤ تھا۔ برطانوی وزیراعظم تھریسامے نے بریگزٹ معاملے پر ناکامی کے بعد بالآخر استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا، قبل ازیں تھریسامے کی کابینہ کے رکن نے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد ان کے اپنی پارٹی ارکان کی طرف سے مستعفی ہونے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا تھا۔ رپورٹس کے مطابق کابینہ کے اکثر ارکان کا دعویٰ تھا کہ وہ پنی سیٹ پر قائم نہیں رہ سکیں گی جو صحیح نکلا اور تھریسامے نے استعفی دینے کا فیصلہ کر لیا، وہ 7 جون کو عہدہ چھوڑ دیں گی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*