بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> پنجاب : مالی سال 20-2019 کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا
بجٹ

پنجاب : مالی سال 20-2019 کا بجٹ کل پیش کیا جائیگا

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب اسمبلی کا بجٹ اجلاس آج سے اسپیکر پنجاب اسمبلی چوہدری پرویزالہی کی زیرصدارت شروع ہوگا، کل ایوان میں آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کیا جائے گا۔ اجلاس کے ایجنڈے پر محکمہ ٹرانسپورٹ سے متعلق سوالات دریافت کئیے جائیں گے، سرکاری کارروائی میں 2 آرڈیننس پیش کیے جائیں گے، پنجاب کھل پنچایت آرڈیننس اور پنجاب لینڈ ریونیو ترمیمی آرڈیننس ایوان میں پیش کئے جائیں گے۔ اجلاس میں پنجاب زکوۃ و عشر کا ترمیمی بل بھی پیش کیا جائے گا، پنجاب جوڈیشل اکیڈمی 2015-16 اور پنجاب پبلک سروس کمیشن 2017 کی سالانہ رپورٹس بھی پیش کی جائیں گی- کل پنجاب اسمبلی کے اجلاس میں وزیر خزانہ مخدوم ہاشم جواں بخت آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کریں گے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*