بنیادی صفحہ -> سپورٹس کی خبریں -> سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کی حمایت میں میدان میں آگئے

سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد عامر کی حمایت میں میدان میں آگئے

لاہور(ویب ڈیسک) سابق ٹیسٹ کرکٹر اور ڈائریکٹر نیشنل کرکٹ اکیڈمیز مدثر نذر نے محمد عامر کی حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں ورلڈ کپ ضرور کھیلنا چاہیے کیونکہ وہ تجربہ کار باولر ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق ورلڈ کپ 30 مئی سے شر وع ہونے جارہاہے تاہم پاکستان کے پاس 23 مئی تک ٹیم میں تبدیلی کرنے کا وقت موجود ہے ۔ان کا کہناتھا کہ محمد عامر آصف علی کے ساتھ انگلینڈ سیریز کے لیے دو اضافی کھلاڑیوں میں شامل ہیں جب کہ شاداب خان بھی اس وقت ٹیم میں شامل نہیں ہیں اور شاہین شاہ آفریدی سمیت بولرز ایک دو سال سے کھیل رہے ہیں۔ ان کا کہناتھا میرے نزدیک محمد عامر کو ورلڈ کپ ٹیم میں شامل ہونا چاہیے ، وہ انگلینڈ کیخلاف اچھی کارکردگی مظاہرہ کریں اور وکٹیں حاصل کریں ، فارم میں آئیں اور ورلڈ کپ سکواڈ میں شامل ہوں ، محمد عامر تجربہ کار باولر ہے اور ان کیلئے ورلڈ کپ کھیلنا بہت ضروری ہے ۔مدثر نذر کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم 1982 سے لے کر اب تک انگلینڈ میں اچھا پرفارم کرتی آرہی ہے، چیمپیئنز ٹرافی میں آغاز اچھا نہیں تھا لیکن پھر بھی پاکستان ٹیم چیمپئن بنی۔انہوں نے شاداب خان سے متعلق بھی امید ظاہر کی اور کہا کہ وہ ورلڈ کپ کھیلیں گے کیونکہ اکیڈمی میں سب ان کے بارے میں بہت مثبت ہیں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*