بنیادی صفحہ -> زراعت / کامرس -> کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات، محمد اسداللہ خان بلا مقابلہ چیئرمین منتخب
CAP

کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے انتخابات، محمد اسداللہ خان بلا مقابلہ چیئرمین منتخب

لاہور (پ ر)کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے سالانہ الیکشن میں محمد اسداللہ خان کوبلا مقابلہ چیئرمین برائے سال2019-2020 ء منتخب کر لیا گیا ہے۔ محمد ایوب شیخ،سنیئر وائس چیئرمین، چوہدری صابر حسین جاوید، وائس چیئرمین پنجاب،حاجی نور محمد خان، وائس چیئرمین سندھ رانا محمد طارق، وائس چیئرمین خیبر پختونخواہ اورمنیر احمد عباسی، وائس چیئرمین اسلام آباد بلا مقابلہ منتخب کر لئے گئے ہیں۔ کارپوریٹ کلاس سے انجینئرشاہد رفیق، انجینئر سکندر حیات خٹک، شجاع الملک خان، انجینئرعطااللہ خان، راناخادم حسین اور ایسوسی ایٹ کلاس سے عمران عباس اعوان، شیخ طارق نذیر، شہزاد احمد خان بلا مقابلہ ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبران منتخب کر لئے گئے ہیں۔ ایسوسی ایشن کے موجودہ چیئرمین چوہدری محمد حبیب کنول نے نو منتخب چیئرمین اور دیگر عہدیداران کا خیر مقدم کیا اور امید ظاہر کی کہ وہ کنسٹرکشن انڈسٹری کے مسائل کے حل کے لئے بھر پورطریقے سے کام کریں گے۔ الیکشن کے رزلٹ کا اعلان ایسوسی ایشن کے سالانہ اجلاس میں کیا جائے گا۔ کنسٹرکٹرز ایسوسی ایشن ملک بھر کے کنسٹرکشن کنٹر یکٹرز کی واحد نمائندہ تنظیم ہے، قومی اور بین الاقوامی اداروں کے ساتھ تمام منصوبوں پر انقلابی اقدامات کر رہی ہے۔کنسٹرکشن انڈسٹری پاکستان میں زراعت کے بعد سب سے زیادہ روزگار مہیا کر رہی ہے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*