Buy website traffic cheap


کیپٹن (ر) صفدر کی عبوری ضمانت میں 26 اکتوبرتک توسیع

لاہور(ویب ڈیسک): کار سرکار میں مداخلت اور پولیس سے ہاتھا پائی کے کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کی عبوری ضمانت میں 26 اکتوبر تک توسیع کر دی گئی۔

مسلم لیگ نون کے رہنما کیپٹں (ر) صفدر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جب جب آزادی مارچ کی بات ہوئی تو گرفتاریاں سامنے آئی، گرفتاریوں کا سلسلہ مشرف کے 12 اکتوبر کو آئین توڑنے کے بعد سے جاری ہے، ہمارے خاندان کے افراد پر مقدمات درج کیے جا رہے ہیں، سابق وزیراعظم کی بیٹی کو جیل میں ڈال دیا گیا، مولانا فضل الرحمن کا آزادی مارچ پاکستان کے آئین کو بچانے کی تحریک ہے۔