Buy website traffic cheap

ٹیم پرفارمنس

انفرادی کھیل کی نسبت ٹیم پرفارمنس پر زیادہ فوکس کرتاہوں

لاہور(ویب ڈیسک): قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفرازاحمد نے متحدہ عرب امارات سے وطن واپس پہنچنے پر کراچی ایئرپورٹ پر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ انفرادی کھیل کی نسبت ٹیم پرفارمنس پر زیادہ فوکس کرتاہوں . مجموعی طورپردورہ اچھارہا. مواقع ملنےکےباوجودمیچ نہ جیت سکے. نیوزی لینڈنےاچھےکھیل کامظاہرہ کیا، یٹنگ میں زیادہ اسکورکرنےکی ضرورت تھی. لمبی اننگز نہ کھیلنےکی وجہ سےٹیسٹ میں شکست ہوئی. اگرٹیم پرفارمنس دےتوتمام خامیاں دورہوجاتی ہیں. ساؤتھ افریقاکادورہ مثبت اندازمیں لینےکی ضرورت ہے. وشش ہوگی کہ غلطیوں کونہ دہرائیں.

کیویزنے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکرسیریز1-2 سےجیت لی
لاہور(ویب ڈیسک):نیوزی لینڈ نے تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان کو شکست دیکرسیریز1-2 سےجیت لی ہے. پوری پاکستانی ٹیم دوسری اننگ میں صرف 156 رنزبناکر پولین لوٹ گئی. بابراعظم ٹاپ سکورررہے. ابوظہبی میں جاری فیصلہ کن ٹیسٹ میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کو جیتے کے لیے 280 رنزکا ہدف دیاتھا. نیوزی لینڈ کی جانب سے نہ صرف پاکستان کی 73 رنز کی لیڈ ختم کردی گئی بلکہ پاکستان کو 280 رنز کا ہدف بھی دے دیا گیا ۔ نیوزی لینڈ نے میچ کے پانچویں روز سات وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈیکلیئر کردی۔ کیوی کپتان کین ولیمسن نے عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے 139 رنز بنائے جبکہ ہنری نکولس نے 126 رنز بنا کر پاکستانی باﺅلرز کو خوب ٹف ٹائم دیا۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں بھی یاسر شاہ نے خوب جادو دکھایا اور کیویز کے 4 کھلاڑیوں کو گھر کی راہ دکھائی۔ شاہین شاہ آفریدی نے 2 اور حسن علی نے ایک کھلاڑی کو آﺅٹ کیا۔ واضح رہے کہ آج میچ کا پانچواں اور آخری دن ہے اور قوی امکان ہے کہ میچ ڈرا ہوجائے گا. یادرہے کہ گزشتہ روز چوتھے دن کے اختتام پر پاکستان کیخلاف تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان کین ولیمسن نے سنچری بناکر اپنی ٹیم کی پوزیشن مستحکم کردی تھی. ۔شیخ زاید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جارہے میچ میں کیویز بلے بازوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 272 رنز بنالیے جبکہ اسے پاکستان پر 198 رنز کی برتری حاصل ہوچکی ہے۔چوتھے دن کا کھیل ختم ہوا تو کین ولیمسن 139 اور ہینری نکولس 90 رنز بناکر ناٹ آو¿ٹ تھے۔کپتان کین ولیمسن اور نکولس کے درمیان پانچویں وکٹ پر 212 رنز کی شراکت ہوچکی ہے۔ابوظہبی ٹیسٹ کے چوتھے روز کا کھیل شروع ہوا تو نیوزی لینڈ نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 26 رنز سے اننگز کا آغاز کیا، اس موقع پر کپتان کین ولیمسن 14 اور سومرویلے ایک رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے۔سومرویلے 4، روس ٹیلر 22 رنز بنا کر آو¿ٹ ہوئے، یاسر شاہ نے نیوزی لینڈ کے خلاف دوسری اننگز میں 2 وکٹیں حاصل کیں تو انہوں نے تیز ترین 200 وکٹیں لینے کا 82 سال پرانا ریکارڈ توڑا۔ انہوں نے 33 میچز میں 200 وکٹیں حاصل کیں جب کہ ان سے قبل آسٹریلوی لیگ اسپنر کلیری گرمٹ نے 1936 میں 36 ٹیسٹ میچز میں 200 وکٹیں حاصل کی تھیں۔