بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> اہم ترین لیگی رہنماء کھل کر علیم خان کی حمایت میں سامنے آگئے
علیم خان

اہم ترین لیگی رہنماء کھل کر علیم خان کی حمایت میں سامنے آگئے

لاہور(ویب ڈیسک): مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ نا معلوم لوگوں کو میری فیملی ممبر ظاہر کرکے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کیخلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے ،عبد العلیم خان کے خلاف کیس غلط اور بے بنیاد ہے انہیں دباؤ کی وجہ سے قربانی کا بکرا بنایا گیا ،عمران خان نے انتقام کی تمام حدیں پار کر دی ہیں اور وہ اس طرف جارہے ہیں جہاں شاید عزت و احترام اور رواداری ہمیشہ کیلئے ختم ہو جائے گی۔ نا معلوم لوگوں کو میری فیملی ممبر ظاہر کر کے سوشل میڈیا پر وائرل کرنے والوں کے خلاف کارروائی کیلئے ایف آئی اے کو درخواست دیدی ہے کہ ان کی نشاندہی کی جائے۔ انہوں نے کالعدم تنظیموں کے حوالے سے الزامات بارے کہا کہ یہ گزشتہ دس سالوں سے لگ رہے ہیں جو الزام لگاتا ہے وہ اسے ثابت بھی تو کرے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*