بنیادی صفحہ -> اہم خبریں (صفحہ 30)

اہم خبریں

وزیراعظم عمران خان

وزیراعظم عمران خان پانچ روزہ دورہ چین کے بعد وطن روانہ

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعطم عمران خان پانچ روزہ دورہ چین کے بعد پاکستان روانہ ہوگئے ہیں. ان کے دورے کا آغازیکم نومبرسے ہواتھا جو آج اختام پذیرہوا. اس دوران وزیراعطم عمران نے چینی صدر، وزیراعظم، چینی تاجروں، سرمایہ کاروں ، روسی ہم منصب اور دیگراہم شخصیات سے ملاقاتیں کیں. دورے کے دوران پندرہ سے زائد معاہدوں پر دستخط ہوئے. باہمی تجارت ...

مزید پڑھیں »

چین پاکستان کو سعودی طرزپرامدادی پیکج کن مشکل شرائط پر دیگا، اہم تفصیلات آگئیں

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان وفاقی کابینہ ، تاجروں اوروزیراعلیٰ بلوچستان کے ہمراہ چین کے پانچ روزہ دورے پر ہیں. پاکستانی وفد کو چینی حکومت سے سعودی عرب کی طرزپر امدادی پیکج ملنےکی امید ہے تاہم ابھی تک کسی قسم کے امدادی پیکج کا اعلان نہیں کیا گیاجس کے اثرات سٹاک ایکسچینج پر دیکھے جاسکتے ہیں. آج صبح سے پاکستان ...

مزید پڑھیں »

نیب نے اپوزیشن لیڈرپنجاب اسمبلی حمزہ شہبازاوران کے بھائی سلمان شہبازکو 2 نومبرکو طلب کرلیا

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان کا بااثرترین شریف خاندان اس وقت مکمل طورپر قومی احتساب بیوروکے اینٹی کرپشن ریڈارپرآچکاہے. سابق وزیراعظم نوازشریف ، ان کی صاحبزادی مریم نواز، داماکیپٹن ریٹائرڈ صفدر پہلے ہی مقدمات بھگت رہے ہیں اور اس سلسلے میں جیل بھی کاٹ چکے ہیں. نوازشریف کے چھوٹے بھائی سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف بھی آشیانہ کیس میں نیب کی حراست میں ...

مزید پڑھیں »

وزیراعظم عمران خان کی چین میں روسی ہم منصب سے اہم ملاقات

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان اپنے وفد کیساتھ چین کے اولین سرکاری دورے پرہیں. جہاں پر انہوں نے چینی صدر، وزیراعظم اورسرمایہ داروں سے ملاقاتیں کیں اور متعدد معاہدوں پر دستخط کیے. آج علی الصبح وزیرعمران خان نے پہلی چائنہ انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپو سے خطاب کیا. تازہ ترین اطلاعات کے مطابق ان کی اب سائیڈ لائنز پرروسی وزیراعظم سے ملاقات ...

مزید پڑھیں »
ڈیم فنڈ ریزنگ مہم

چیف جسٹس پاکستان کوآرآئی سی سے ڈسچارج کردیا گیا، کل سے عدالت جانے کا فیصلہ

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثارکو راولپنڈی انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے ڈسچارج کردیا ہے. ڈسچارج ہونے کے بعد میڈیا سے گفتگوکرتے ہوئے چیف جسٹس پاکستان کا کہنا تھا کہ وہ بالکل خیریت سے ہیں اور کل سے سپریم کورٹ میں مقدمات کی سماعت کرینگے. ڈاکٹرامجد خان اور ڈاکٹراظہرکیانی نے جسٹس ثاقب نثارکا طبی معائنہ کیا اور ...

مزید پڑھیں »

صدرِپاکستان ڈاکٹرعارف علوی اہلیہ سمیت اسلام آباد ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گئے

لاہور(ویب ڈیسک): صدرِپاکستان ڈاکٹرعارف علوی اور ان کی اہلیہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر حادثے سے بال بال بچ گئے ہیں. تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح صدرپاکستان کراچی سے اسلام آباد ایئرپورٹ پہنچے تو جب وہ اپنی اہلیہ کے ساتھ ڈومیسٹک ارائیول ہال میں ایکسیلیٹرسے نیچے اتررہے تھے تو برقی زینہ بند ہونے سے دونوں شخصیات لڑکھڑاگئیں لیکن موقع پر ...

مزید پڑھیں »
پبلک اکاؤنٹس کمیٹی

چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقرری کا معاملہ، اپوزیشن اورحکومت کے درمیان اہم بریک تھرو

لاہور(ویب ڈیسک): چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی تقرری کے معاملے پر بالآخراپوزیشن اورحکومت کے درمیان اہم پیش رفت ہوگئی ہے. پی ٹی آئی کا مؤقف تھا کہ شہبازشریف کو اپنے ہی دورکے منصوبوں کے آڈٹ کی ذمہ داری کس طرح دی جاسکتی ہے. جبکہ اپوزیشن کا مؤقف تھا کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ اپوزیشن کا استحقاق ہے. کافی ...

مزید پڑھیں »
عدالتی ریمانڈ

اپوزیشن لیڈرشہبازشریف کی بیماری کے دعوے جھوٹے ثابت، مکمل تندرست قرار

لاہور(ویب ڈیسک): احتساب کے حکم پر قومی احتساب بیورونے سابق وزیراعلیٰ پنجاب اوراپوزیشن لیڈرقومی اسمبلی شہبازشریف کے میڈیکل چیک اپ کے لیے ایک بورڈ تشکیل دیا جس نے لیگی صدرکا مکمل چیک اپ کرکے بالکل تندرست قراردیدیا. میڈیکل بورڈ نے آج صبح سات بجے شہبازشریف کا ای سی جی، بلڈ پریشر، الٹراساؤنڈ اورمعدے کے ٹیسٹ کیے اورنتائج کے مطابق انہیں ...

مزید پڑھیں »
ڈی جی نیب

ڈوچہ ڈیم کتنی مدت میں تعمیرکیاجائیگا، پنجاب حکومت نے پلان سپریم کورٹ میں جمع کروادیا

لاہور(ویب ڈیسک): پنجاب حکومت نے ڈوچہ ڈیم کی تعمیری مدت اورلاگت کے متعلق اپنا پوراپلان سپریم کورٹ آف پاکستان میں جمع کروادیا ہے. پنجاب حکومت کی جانب سے جمع کروائے گئے پلان کے مطابق ڈیم کی تعمیر کا آغازاسی ماہ سے ہوجائیگا. زمین کی خریداری کا عمل جاری ہے جس پر دوارب اسی کروڑلاگت آئیگی. ڈیم کی تعمیر پر دوسال ...

مزید پڑھیں »
چین

وزیراعظم عمران خان کا شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوکی افتتاحی تقریب سے خطاب

لاہور(ویب ڈیسک): وزیراعظم عمران خان نے پہلی شنگھائی انٹرنیشنل امپورٹ ایکسپوسے بطورمہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چائنہ اکنامک کوریڈورمڈل ایسٹ اور گلف ممالک کے درمیان تعلقات اورتجارتی روابط بڑھانے میں‌اہم کرداراداکریگا. انہوں نے پاکستان کی اہم برآمدات کے متعلق گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کا سامان، ٹیکسٹائل اورطبی سامان پاکستان کی اہم اوربڑی برآمدات ہیں. انہوں ...

مزید پڑھیں »