Uncategorized

اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا، پی ڈی ایم کے غیر فطری اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا ہے:عثمان بزدار

   لاہور30 دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ   اپوزیشن کا شرانگیز بیانیہ بری طرح پٹ چکا ہے۔ اپوزیشن کے پاس کوئی پروگرام ہے نہ ایجنڈا۔ پی ڈی ایم کے غیر فطری اتحاد کا شیرازہ بکھر رہا ہے۔اپوزیشن عناصر کا دامن کرپشن سے آلودہ ہے-مایوسی کا شکار پی ڈی ایم کا ٹولہ عوام کو گمراہ نہیں کرسکتا۔اپوزیشن جماعتیں […]

سینئر ڈاکٹرز نے چیک اپ کیا،ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ کی صحت کو تسلی بخش قرار دیا

 لاہور30 دسمبر:   وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار رات گئے میو ہسپتال گئے-وزیراعلیٰ عثمان بزدار کے میوہسپتال میں مختلف ٹیسٹ کئے گئے  اوروزیراعلیٰ عثمان بزدار کا سی ٹی سکین بھی ہوا -سینئر ڈاکٹرز نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا چیک اپ کیا – سی ٹی سکین سمیت تمام ٹیسٹوں کی رپورٹس نارمل آئی ہیں اور ڈاکٹروں نے وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی صحت کو تسلی بخش قرار دیاہے -وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہناہے کہ اللہ تعالیٰ کے […]

ادارے ہمارا فخر ہیں اورسب پر احترام لازم ہے:عثمان بزدار

 لاہور29 دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ قوم سابق ادوار میں ہونے والی اربوں روپے کی لوٹ مار نہیں بھولی۔عوام کے خون پسینے کی کمائی پر ڈاکہ ڈال کرذاتی محل تعمیر کئے گئے -عوام کے ٹیکسو ں پر عیش کرنے والے رہنما نہیں راہزن ہیں۔ حکومت مخالف تحریک میں کوئی جان نہیں -اداروں کے خلاف مہم سوچی سمجھی […]

کورونا کی دوسری لہر کا پھیلاؤ روکنے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے:عثمان بزدار

 لاہور29 دسمبر: وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ اللہ تعالی کا شکر ہے کہ طبیعت بتدریج بہتر ہو رہی ہے – فی الحال قرنطینہ میں ہوں اور کورونا کے باعث ضروری حکومتی امور گھر سے سرانجام دے رہا ہوں اورعوام سے انسداد کورونا ایس او پیز پر عمل کرنے کی اپیل کرتا ہوں کیونکہ کورونا […]

گزشتہ7روز سے آئسولیشن میں ہوں، طبیعت میں روزبروز بہتری آرہی ہے:عثمان بزدار

لاہور28دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدار نے کہاہے کہ گزشتہ7روز سے آئسولیشن میں ہوں۔ طبیعت میں روزبروز بہتری آرہی ہے۔ضروری سرکاری امورگھر رہ کر نمٹارہا ہوں۔آج بھی فون پراپنے پرنسپل سیکرٹری کوسرکاری امورکے حوالے سے اہم ہدایات دی ہیں۔انہوں نے کہا کہ لاہورشہر میں صفائی کی صورتحال کو بہتر بنانے کے حوالے سے بھی ہدایت کی ہے۔صفائی کی صورتحال […]

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرارشد انصاری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد

لاہور28دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان بزدارنے لاہورپریس کلب کے انتخابات میں کامیابی پر نومنتخب صدرارشد انصاری اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد دی ہے۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے سینئر نائب صدرجاوید فاروقی،نائب صدرسلمان قریشی، سیکرٹری زاہد چوہدری،جوائنٹ سیکرٹری خواجہ نصیر اورخزانچی زاہد شیروانی کو بھی مبارکباددی ہے۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے لاہور پریس کلب کے نومنتخب عہدیداران کے لئے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ […]

قومی وسائل کو من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کیساتھ ظلم کیا گیا:عثمان بزدار

لاہور28دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہاہے کہ ماضی کی حکومتوں نے عوامی ترجیحات کو نظرانداز کر کے ذاتی پسند پرمنصوبے شروع کئے۔ قومی وسائل کو من پسند علاقوں پر خرچ کر کے عوام کے ساتھ ظلم کیا گیا۔ سابق حکمرانوں کی غیر متوازن پالیسی کے باعث پسماندہ علاقے ترقی کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے تھے۔ […]

وزیر اعلیٰ عثمان بزدارکابانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت پر پیغام،قوم قائداعظمؒ کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی

لاہور24دسمبر:  وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح ؒکے یوم ولادت پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ قوم قائداعظم محمد علی جناحؒ کا احسان تا قیامت نہیں اتار سکتی۔قائداعظم محمد علی جناحؒ نے مسلمانان برصغیر کو غلامی کی زنجیروں سے نجات دلائی اورقائداعظم محمد علی جناحؒ کی ولولہ انگیز قیادت میں مسلمانوں […]

وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یوم قائد اور کرسمس پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری

لاہور24دسمبر:وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی جانب سے یوم قائد اور کرسمس پر امن و امان قائم رکھنے کے لیے ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے صوبہ بھر میں فول پروف سیکورٹی انتظامات کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ پولیس، انتظامیہ اور متعلقہ ادارے یوم قائد اور کرسمس تقریبات کی بہترین سکیورٹی انتظامات یقینی بنائیں۔یوم قائدؒ اور […]

گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے، دعاؤں پر عوام کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں:عثمان بزدار

لاہور23دسمبر:  وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ گزشتہ روز کی نسبت آج طبیعت بہتر ہے۔صحت یابی کیلئے عوام کی دعاؤں کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں۔مکمل احتیاط کر رہا ہوں اور آئسولیشن میں ہوں۔اہم سرکاری امور گھر رہ کر سرانجام دے رہا ہوں۔ وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے آج اپنے بیان میں کہا کہ عوام سے درخواست […]