Buy website traffic cheap

نسل کشی

وزیراعظم سےاپیل ہےکہ کراچی والوں کی نسل کشی نہ کریں

لاہور(ویب ڈیسک): پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفٰی کمال نے وزیراعظم عمران خان سے اپیل کی ہے کہ کراچی والوں کی نسل کشی نہ کریں. سابق میئرکراچی نے یہ اپیل مردم شماری کے حوالے سے اٹھنےوالے سوالات کے پس منطرمیں کی ہے. ان کا کہنا تھا کہ تمام بیوروکریٹس کہتے ہیں کہ کراچی کی آباد 2کروڑ60لاکھ سے کم نہیں ہے. دنیاکی تاریخ میں پہلی باربغیرآڈٹ کومردشماری کےنتائج کوحتمی قراردیاجارہاہے. ریاست ماں جیسی ہوتی ہے،اپنےبچوں کی سرزنش کرتی ہے،گھرسےنکال نہیں دیتی. پی ٹی آئی کراچی کی قیادت بھی مردم شماری سےمتعلق اپناموقف پیش کرے. آبادی کم دکھانا ہماری نسل کشی کے مترادف ہے. حالیہ مردم شماری میں کراچی کی آبادی کم دکھائی گئی.