Buy website traffic cheap

چوہدری نثار

انتخابی شکست کے بعد سابق وزیرداخلہ چوہدری نثارکی پہلی سیاسی انٹری

لاہور(ویب ڈیسک): سابق وزیرداخلہ اورپاکستان مسلم لیگ ن کے باغی رہنماء چوہدری نثارعلی خان نے راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ وجودہ حکومت کی سب سے بڑی غلطی یہ ہے کہ وہ نیب یا سپریم کورٹ کے فیصلوں کو اپنا فیصلہ کہہ دیتی ہے۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چوہدری نثار علی خان نے کہا کہ احتساب حکومتیں نہیں بلکہ ادارے کرتے ہیں اور یہ تاثر غلط ہے کہ حکومت احتساب کرتی ہے۔انہوں نے کہا کہ میرا مشورہ مانا جاتا تو آج حالات یہ نہ ہوتے اور حکومت بھی شائد مسلم لیگ (ن) کی ہی ہوتی، میں نے صرف یہی مشورہ دیا تھا کہ بیانات میں تلخی اور فوج اور عدلیہ کو براہ راست تنقید کرنے والے الفاظ استعمال نہ کئے جائیں۔ احتساب اس ملک کی ضرورت ہے مگر متنازع احتساب اس ملک کیلئے زہر قاتل ہے، احتساب کے طریقہ کار پر اپوزیشن کا ہے اور اپوزیشن میں صرف آصف زرداری یا نواز شریف یا شہباز شریف نہیں بلکہ پوری جماعتیں ہیں. کرتارپور راہداری کھولنے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ راہداری حکومت نے نہیں بلکہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کھولی ہے جس سے ناصرف ہندوستان بلکہ پوری دنیا میں بسنے والے سکھوں کو اچھا تاثر گیا ہے۔ مگر راہداری کھولنے کے بعد حکومت ہندوستان کیساتھ مذاکرات کیلئے جو منت اور ترلے کر رہی ہے، وہ عمران خان کے اس قول کے منافی ہے جس میں انہوں نے پاکستانی قوم کی غیرت کی بات کی تھی، میں سمجھتا ہوں کہ یہ پاکستانی قوم کی غیرت کے منافی ہے کہ ہم مذاکرات کیلئے مودی کے ترلے منتیں کریں