Buy website traffic cheap


آٹا چینی بحران،احساس پروگرام، چیف جسٹس حکومت پر برس پڑے

چیف جسٹس گلزار احمد نے کورونا وائرس کے دوران اسپتالوں کی بندش سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے۔کہ چیف جسٹس آف پاکستان نے کہا ہے کہ حکومت کورونا وائرس اور دوسرے مسائل سے کیا نمٹے گی؟ حکومت کے لیے تو آٹے چینی کا اتنا بڑا اسکینڈل کھڑا ہوگیا ہے۔

چیف جسٹس پاکستان کا مزید کہنا تھا کہ جب ملک کے بڑے ہی ملک کا استحصال کریں گے تو کیا ہوگا؟ احساس پروگرام کے تحت کروڑوں لوگوں کو پیسے دیے جا رہے ہیں، وہ کون لوگ ہیں؟اس سوال پر اٹارنی جنرل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ  حکومت کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نام تبدیل کرکے احساس پروگرام رکھا گیا ہے۔چیف جسٹس کا اس وضاحت پر کہنا تھا کہ پیسے غریب لوگوں تک پہنچ گئے ہیں، وقت بہت اہم ہے، گھڑی چل رہی ہے، ایک ایک منٹ اہم ہے، وقت کے ساتھ چلیں ورنہ پیچھے رہ جائیں گے۔