بنیادی صفحہ -> اہم خبریں -> چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس فائز عیسٰی کو بڑی خوشخبری سنادی
ریفرنس

چیف جسٹس پاکستان نے جسٹس فائز عیسٰی کو بڑی خوشخبری سنادی

لاہور(ویب ڈیسک): چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کو حکومت نہیں ہٹا سکتی۔ چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ نے کہا ہے کہ جسٹس فائز عیسیٰ کو حکومت ریفرنس کے ذریعے نہی ہٹا سکتی، اس معاملے پر انصاف ہوگا۔ وہ کیمبرج طلبہ یونین سوسائٹی سیمینار سے خطاب کر رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملات پاکستانی عدالتوں سے متعلق ہیں، اس لئے یہاں پر بات کرنا مناسب نہیں ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ججز پر اعتماد رکھیں انصاف ہوگا۔ سیمینار کے دوران طلبا نے پاکستان میں عدالتی نظام کے متعلق مختلف سوالات بھی کئے جن کا چیف جسٹس نے جوابات بھی دیے۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*