Buy website traffic cheap


چیف جسٹس آصف سعیدہ کھوسہ نیب پر برس پڑے

لاہور(ویب ڈیسک) یف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نیب کی ڈی ایس پی جہان خان کے خلاف نیب کی درخواست مسترد کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رکھاہے اور انہیں بری کر دیاہے اور ریمارکس دیئے کہ نیب کو جرمانہ ہونا چاہیے ، ایک انسان کو آپ فضول میں گھسیٹتے آ رہے ہیں ، نیب نے 18 سال تنگ کیے رکھا۔

تفصیلات کے مطابق : سپریم کورٹ میںڈی ایس پی کے خلاف آمدن سے زائد اثاثوں سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی جس دوران عدالت نے کہاک ہ ٹرائل کورٹ نے ملزم کو 10 سال قید اور جرمانہ کیا تھا جبکہ ہائیکورٹ نے فیصلہ کالعدم قرار دے کر جہان خان کو بری کر دیا تھا ، ہائیکورٹ کا فیصلہ شواہد اور قانون کے مطابق ہے ۔عدالت کا کہناتھا کہ جہان خان کو 120 کنال پراپرٹی والد ، بھائی اور بہن سے ملی ہے ۔ چیف جسٹس آصف سعید کھوسہ نے نیب پر شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک انسان کو آپ فضول میں گھسیٹتے آ رہے ہیں ، نیب ن 18 سال تنگ کیے رکھا ، اس کا حساب کون دے گا ؟ قانون اپنا راستہ خود بناتا ہے ، ہم نے تو قانون کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلہ کرنا ہے ، یہ تو نیب کو جرمانہ ہونا چاہیے ۔