Buy website traffic cheap


چین سے ہائیبرڈ چاول کے 500 ٹن بیج پاکستان پہنچ گئے

چین سے ہائیبرڈ چاول کے 500 ٹن بیج پاکستان پہنچ گئے ہیں، درآمد کئے گئے بیج سے 33 ہزار 333 ہیکٹر رقبہ پر چاول کی فصل کاشت کی جا سکے گی۔ ہائیبرڈ بیجوں کے استعمال سے چاول کی فی ایکڑ پیداوار کے فروغ میں مدد ملے گی۔

بیج برآمد کرنے والی چینی کمپنی کے جنرل مینیجر ڑالیانکنی نے کہا کہ ہونگکی سیڈ انڈسٹری چین میں ہائیبرڈ بیج تیارکرنے والی بڑی کمپنی ہے جس نے پاکستان کو بیج برآمد کرنے معاہدہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ چین میں کورونا کی وباءکے باعث بیجوں کی ڈیلیوی میں تاخیر ہوئی ہے تاہم پاکستان پہنچنے والے 500 ٹن چاول کے بیج سے 33 ہزار 333 ہی کٹر رقبہ پر چاول کی فصل کاشت کی جا سکے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہائی برڈ بیجوں کی تیاری جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے عالمی معیار کے مطابق کی جاتی ہے جس سے پاکستان کے چاول کی فی ایکڑ پیداوار میں نمایاں اضافہ ہو گا۔