Buy website traffic cheap


چین کا اسٹیلتھ طیارے دیکھنے کیلئے ’کوانٹم ریڈار‘ بنانے کا دعویٰ

لاہور(ویب ڈیسک ) امریکا اور دیگر اقوام گزشتہ نصف صدی سے اسٹیلتھ طیارے استعمال کررہی ہیں اور ان کی افادیت بھی سامنے آچکی ہے کیونکہ یہ جدید ترین ریڈار میں بھی نمودار نہیں ہوتے۔اسٹیلتھ بمبار طیاروں کا بیرونی ڈھانچہ کچھ اس طرح سے بنایا جاتا ہے کہ وہ یا تو ریڈار کی امواج کو جذب کرلیتا ہے یا پھر انہیں کچھ اس طرح دوسرے زاویوں پر منتشر کرتا ہے کہ وہ دوبارہ ریڈار تک پہنچ کر اس کی خبر نہیں دے پاتیں۔ اس کےلیے پورے طیارے کی بیرونی ڈیزائننگ، بازوو¿ں کی خمیدگی اور دیگر بیرونی اشکال کو خاص زاویوں پر موڑا جاتا ہے۔مگر اب چین نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے ایسا کوانٹم ریڈار بنایا ہے جس سے جدید ترین اسٹیلتھ طیارے بھی اوجھل نہیں رہ سکتے۔حال ہی میں چین کے شہر زوہائی کے ایئرشو میں چائنا الیکٹرونکس ٹیکنالوجی گروپ کارپوریشن نے دنیا کا پہلا کوانٹم ریڈار پیش کیا ہے جس سے جدید ترین اسٹیلتھ طیارے بھی اوجھل نہیں رہ سکتے۔