Buy website traffic cheap


عراق میں کورونا کی تشخیص کیلئے چین نے لیبارٹری تیار کر دی

بغداد(مانیٹرنگ ڈیسک)چین نے عراق میں کورونا وائرس کی تشخیص اور جانچ کی صلاحیت میں اضافے کے لیے جدید لیبارٹری تیار کی ہے۔

عراق میں اب تک کورونا وائرس کے 458 مریض سامنے آئے ہیں جن میں سے 50 افراد کی ہلاکت کی بھی تصدیق کی گئی ہے لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ عراق میں کورونا کے مریضوں کی تعداد سے زیادہ ہو سکتی ہے لیکن ٹیسٹ کی صلاحیت نہ ہونے کی وجہ سے وہاں کیسز سامنے نہیں آ رہے ہیں۔

چینی میڈیا کے مطابق عراق کے دارلحکومت بغداد میں بنائی جانے والی اس لیبارٹری سے کورونا وائرس کے مشتبہ مریضوں کی تشخیص اور جانچ کا عمل بہترین ہوجائے گا۔

رپورٹ کے مطابق اس لیبارٹری میں یومیہ 1000 ٹیسٹ کیے جاسکتے ہیں جب کہ چینی ریڈ کراس کے ماہرین تقریباً 100 میڈیکل ورکرز کو تربیت بھی فراہم کر رہے ہیں۔خیال رہے کہ چینی حکومت نے پاکستان میں بھی کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اپنے ماہرین اور حفاظتی سامان بھیجا ہے۔