Buy website traffic cheap


سعودی آئل تنصیبات پر حملے ، چین بھی میدان میں آگیا

لاہور(ویب ڈیسک) چین نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات کے معاملے پر امریکا اور ایران کو تحمل کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دیا ہے – چین کی وزارت خارجہ کے حکام کا کہنا ہے کہ جامع تحقیقات کے بغیر الزام عائد کرنا غیر ذمہ دارانہ ہے اور چین کشیدگی کو بڑھانے والے تمام اقدامات کی مخالفت کرتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق : چند روز قبل سعودی عرب کی سرکاری آئل ریفائنری آرامکو کے عبقیق اور خریص پلانٹوں پر ڈرون حملے کئے گئے تھے جس کی ذمہ داری حوثی باغیوں نے قبولی تھی تاہم امریکا نے ڈرون حملوں میں حوثی باغیوں کے ملوث ہونے کو تسلیم کرنے سے انکار کرتے ہوئے براہ راست ایران کو ذمہ دار قرار دیا ہے۔امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کا کہنا تھا کہ ہمارے پاس شواہد موجود ہیں کہ ایران ہی سعودی آئل تنصیبات پر حملوں میں ملوث ہے، ہم تیار اور نشانہ بند ہیں بس سعودی عرب کی جانب سے جواب کا انتظار ہے۔امریکا نے سعودی عرب کی آئل تنصیبات پر حملوں کی سیٹلائٹ تصاویر بھی جاری کر دی ہیں۔ایران نے امریکا کے الزامات کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکا ایسے الزامات لگا کر ایران پر کارروائی کا جواز پیدا کرنا چاہتا ہے۔