بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں ، چین میدان میں آ گیا

چینی لڑکوں کی پاکستانی لڑکیوں سے جعلی شادیاں ، چین میدان میں آ گیا

لاہور(ویب ڈیسک) چینی سفارتخانے نے چینی شہریوں کی پاکستانی لڑکیوں کے ساتھ جعلی شادیوں اور اعضا فروخت کرنے کے معاملے پر خاموشی توڑ دی ہے اور زبردست اعلان کر دیاہے ۔

تفصیلات کے مطابق چینی سفارتخانے بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین پاکستانی اداروں کے ساتھ مل کر شہریوں کا تحفظ یقینی بنائے گا تاہم پاکستانی خواتین کے اعضاءکی فروخت کے حوالے سے کوئی ثبوت نہیں ملے ہیں ۔ چینی سفارتخانے کا کہناتھا کہ شادیوں کی آر میں ہونے والے واقعات کی تحقیقات کر رہے ہیں ، ملوث افراد کیخلاف پاکستانی قانون کے مطابق کارروائی کی حمایت کرتے ہیں ۔

یاد رہے کہ کچھ ہفتے پہلے چینی شہریوں کی پاکستان کے نوجوان لڑکیوں کے ساتھ جعلی شادیوں کے بعد انہیں چین لے جا کر جسم فروشی اور اعضاءفروشی کروانے کا مبینہ سکینڈل منظر عام پر آیا جس کے بعد پولیس نے کارروائی کے دوران دو گروہوں کو بھی حراست میں لے لیاہے اور ان سے تفتیش جاری ہے جن میں چینی شہری بھی شامل ہیں ۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*