Buy website traffic cheap

جینگ شوانگ

جینگ شوانگ کے بیان سے پاک چین کی مضبوط دوستی کا نعرہ پھر بلند ہوگیا

بیجنگ میں ویلکی میڈیا بریفننگ کرتے ہوئے ہمارے دوست ملک چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان جینگ شوانگ کے ایک بیان سے جینگ شوانگ کے بیان سے پاک چین کی مضبوط دوستی کا نعرہ پھر بلند ہوگیا ہے،ان کا کہنا ہے کہ پاکستان میں‌چینی قونصل خانے پر ہوانے والے حملے کے حوالے سے پاکستان نے حملے میں ملوث افراد اور تنظیموں کے خلاف بھرپور کارروائی کی اور چینی اداروں، افراد اور سی پیک کی سیکیورٹی مزید مستحکم کرنے کا یقین دلایا ہے۔ جس پر ہم اپنے پورے اعتماد اور بھروسے کا اظہار کرتے ہیں، جو ایک خوش آئند اقدام ہے، جسے سراہا جانا چاہیے،
جبکہ اسکے علاوہ چین نے پاکستانی پولیس کو فوری اور فیصلہ کُن کارروائی پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ حملے میں پاکستانی سیکیورٹی اہلکاروں اور شہریوں کی ہلاکت پر افسوس ہےکے لواحقین کو اعزازی رقم بھجوائی گئی اس موقع پر چینی وزارت خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ پاکستان اور دنیا بھر میں چینی باشندوں نے متاثرین کے لیے امدادی رقوم دی ہیں۔
جینگ شوانگ کا مزید کہنا تھا کہ اس عملی مظاہرے سے ایک بار پھر ثابت ہوا ہے کہ پاک چین دوستی ہمالیہ سے اونچی، سمندروں سے گہری اور ہر موسم کے اسٹریٹجک پارٹنرز کے اعزاز کی مستحق ہے
واضح رہے کہ پاکستان اور چین کے تعلقات کو سبوتاژ کرنے کیلئے ایک خوفناک کھیل کھیلتے ہوئے 3 دہشت گردوں نے 23 نومبر کی صبح کراچی کے علاقے کلفٹن میں واقع چینی قونصل خانے پر حملے کی کوشش کی تھی، جسے سیکیورٹی فورسز نے ناکام بناتے ہوئے تینوں حملہ آوروں کو ہلاک کرکے ان کے قبضے سے خودکش جیکٹس اور اسلحہ برآمد کرلیاحملے کے وقت قونصل خانے میں 21 چینی شہری موجود تھے، جو بالکل محفوظ رہے۔ سیکورٹی فورسز کی فوری اور بھرپور کاروائی سے بڑی جانی نقصان ہونے سے بچ گیا تھااس واقعے کے بعد چینی شہریوں نے سندھ پولیس کے شہید اہلکاروں کے لیے فنڈ ریزنگ مہم کا بھی آغاز کیا تھا۔ جس کو پاکستانی حلقوں‌میں خوب سراہا گیا تھا .