Buy website traffic cheap

چینی

چینی شہریوں نے پاکستان میں لڑکیوں کی خرید وفروخت کا کام شروع کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): ایف آئی اے نے پاکستانی لڑکی کو خرید کر لے جانے والے چینی باشندے کو ایئر پورٹ پر گرفتار کرلیا ۔ایف آئی اے امیگریشن حکام نے راولپنڈی ایئر پورٹ پر کارروائی کرتے ہوئے پاکستانی خواتین کی سمگلنگ میں ملوث چینی باشندے کو گرفتار کرلیا۔ ایف آئی اے کے مطابق چینی باشندہ لیژنگ زوا پاکستانی لڑکی کو چین لے جارہا تھا۔ ملزم اسلام آباد میں میرج بیورو کا مالک ہے جس سے مزید تحقیقات ایف آئی اے کا انسانی سمگلنگ ونگ کرے گا۔ایف آئی اے نے چینی باشندے کے ساتھ جانے والی لڑکی کو بھی حراست میں لے لیا ہے جس نے تفتیش کے دوران بتایا کہ اس کے والدین نے اسے 4 لاکھ روپے میں فروخت کیا ہے۔