Buy website traffic cheap

سی پیک

پاکستانی سی پیک کی اونر شپ لیں

لاہور(ویب ڈیسک): پاکستان میں چین کے سفیریاؤجنگ نے اظہارخیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومتِ چین چاہتی ہے کہ پاکستانی لوگ سی پیک کی اونر شپ لیں. میں اپنے خواب میں بھی سی پیک کی بات کرتا ہوں. روایتی دوستی سی پیک سے مزید مضبوط ہوئی ہے.90 کی دہائی میں چین کے پاکستان سے سیکیورٹی اوراسٹریٹجک تعلقات تھے. 20 سال پہلے تعلقات میں اکنامک ڈیولپمنٹ نہیں تھی. اب سی پیک کے ذریعے معاشی تعلقات بڑھے ہیں. اکنامک ڈیولپمنٹ ملکی استحکام کیلیے ضروری ہوتی ہے. 5 سال میں سی پیک کے 22 پراجیکٹس میں سے بہت سارے مکمل ہوچکے ہیں. وزیراعظم عمران خان کے دورے میں ان کے ساتھ تھا. رشکئی میں اسپیشل اکنامک زون کی بات ہوئی. مستقبل میں پاکستانیوں کی تعداد کو بڑھانا ہوگا. چاہتے ہیں کہ پاکستانیوں کی بڑی تعداد کو روزگار ملے. عمران خان نے کہا کہ وہ اپنے مخالف کھلاڑیوں کے خلاف رسک لیتے تھے. چین کا یقین ہے کہ پاکستان امن پسند اور امن سے محبت رکھنے والی قوم ہے.