بنیادی صفحہ -> شوبز کی خبریں -> سانحہ کرائسٹ چرچ پر معروف امریکی گلوکارنے ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ کردیا
سانحہ کرائسٹ

سانحہ کرائسٹ چرچ پر معروف امریکی گلوکارنے ٹرمپ سے معافی کا مطالبہ کردیا

لاہور(ویب ڈیسک): امریکا کے مقبول ترین گلوکار جان راجر اسٹیفن المعروف جان لیجنڈ نے سانحہ کرائسٹ چرچ کا ذمہ دار صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قراردیتے ہوئے ٹرمپ پر زور دیا ہے کہ وہ مسلمانوں سے معافی مانگیں۔امریکی گلوکار جان لیجنڈ نے ایک انٹرویو کے دوران امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر زور دیا کہ وہ ان تمام مسلمانوں سے معافی مانگیں جو یہاں اچھی زندگی کے حصول کے لیے ا?ئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے نفرت انگیز بیانات مسلمانوں اور مہاجرین کو بدنام کرتے ہیں اور لوگوں کو سانحہ نیوزی لینڈ جیسے واقعات کرنے کے لیے اکساتے ہیں، لہذا ٹرمپ کو مسلمانوں سے معافی مانگنی چاہئے۔جان لیجنڈ نے اپنے ایک ٹوئٹ میں کہا کہ صدرٹرمپ واقعے کیبراہ راست ذمہ دارنہیں ہیں لیکن ان کے بیانیے نے قاتل کو نیوزی لینڈ جیسے واقعے کے لیے اکسایا ہے۔ انہیں یہ تسلیم کرناہوگا کہ وہ ایسی بیان بازی کرکے غلط کررہیہیں۔ امریکی صدربرائی کے اس نظریے کی مذمت کریں اوراس کامقابلہ کرنے کے لیے حقیقی اقدامات کریں۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*