بنیادی صفحہ -> پاکستان کی خبریں -> حکومت کا سگریٹ پر” گناہ ٹیکس ” عائد کرنے کا فیصلہ ، متعدد وفاقی وزراء کی جانب سے تنقید
گناہ ٹیکس

حکومت کا سگریٹ پر” گناہ ٹیکس ” عائد کرنے کا فیصلہ ، متعدد وفاقی وزراء کی جانب سے تنقید

لاہور(ویب ڈیسک): گزشتہ وفاقی وزیربرائے صحت عامرکیانی نے ایک سیمنارسے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ حکومت نوجوان نسل کو سگریٹ نوشی سے بچانے کے لیے گناہ ٹیکس لگانے پرغورکررہی ہے. خبرکے سامنے آتے ہی سوشل میڈیا پر ٹیکس کو توخوش آئند قراردیا گیا لیکن عجیب وغریب نام پر کافی تنقید کی گئی یہاں تک حکومت کے اپنے وزراء بھی اس نام کو تنقید کا نشانہ بنا رہے ہیں. حکومت کی جانب سے سگریٹ پر گناہ ٹیکس کے نفاذ کے بعد فیصل واوڈا نے کھل کر اس فیصلے کی مخالفت کی۔ انہوں نے ٹوئٹر پر لکھا ” میں ایک چین سموکر ہوں لیکن پھر بھی میں حکومت کے ان تمام اقدامات کی حمایت کرتا ہوں جن سے سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی ہوتی ہو کیونکہ میں سمجھتا ہوں کہ یہ صحت کیلئے مضر ہے لیکن اس کیلئے ’ گناہ ٹیکس‘ کی اصطلاح کو استعمال کرنا غیر مناسب ہے۔ اگر یہ گناہ ہے تو ہم حقیقی اور اصلی گناہوں کو کیا نام دیں گے“۔

فیصل واوڈا کی جانب سے ’ گناہ ٹیکس‘ کی مخالفت کیے جانے پر تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی عامر لیاقت حسین نے بھی ان کی تائید کی۔

جواب لکھیں

آپ کا ای میل شائع نہیں کیا جائے گا۔نشانذدہ خانہ ضروری ہے *

*